پیرس میں ایرانی کھلاڑیوں کی پریڈ کے ساتھ پیرالمپک 2024 کی افتتاحیہ تقریب کا آغاز ہوا

پیرس پیرا لمپک 2024 کی افتتاحیہ تقریب فرانس کے صدر کی شرکت اور ایرانی کھلاڑیوں کی پریڈ سے شروع ہوئی
پیرس پیرا لمپک 2024 کی افتتاحیہ تقریب بدھ کی رات فرانس کے صدرامانوئل میکرون اور دیگر شخصیات نیز فرانس کی پیرالمپک کمیٹی کے صدر کی شرکت سے شروع ہوئی۔
پیرالمپک 2024 کی افتتاحیہ تقریب کی پریڈ کسی اسٹیڈیم کے بجائے شہر کے اندر اور پیرس کے معروف دریائے سین) (Sein کے ساحل پرمشہور شانزا لیزے اوینو سے کانکرڈ اسکوائر تک منعقد ہوئی ۔