فیصل امین گنڈا پور ہتک عزت کیس میں بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو نوٹس

2690225-___updates-1724314618-925-640x480.jpg

پشاور: فیصل امین گنڈاپور ہتک عزت کیس میں بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو نوٹس جاری کردیا گیا

پشاور کی سیشن کورٹ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین کے بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو 10 کروڑ ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو نوٹس جاری کردیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بریگیڈئیر(ر) محمود شاہ نے ان پر اور ان کے خاندان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں کہ ہم طالبان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ الزامات سے درخواست گزار، ان کی فیملی اور گنڈاپورقبیلے کی توہین ہوئی ہے۔ عدالت بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو طلب کرے اور ان سے پوچھا جائے کہ بے بنیاد بیان کیوں دیا۔عدالت نے بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو نوٹس جاری کردیا

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے