ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے کے ذرائع ہمیشہ موجود رہے ہیں، ایرانی مندوب

171326980.jpg

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کا اپنے دفاع کے حق کا غزہ کی جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ہے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہمیشہ سے پیغامات کی ترسیل کے براہ راست اور غیر مستقیم ذرائع موجود رہے ہیں مگر فریقین کی ترجیح یہ ہے کہ ان ذرائع کی تفصیلات نہ بتائی جائیں۔

ایران کے نمائندے نے ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کی ترسیل کے موجودہ چینلز سے متعلق پوچھے گئے سوال، نیز یہ کہ کیا ایران صیہونی حکومت کے جواب کو اگلے ہفتے جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات تک ملتوی کر دے گا، کے بارے میں کہا کہ غزہ میں دیرپا جنگ بندی کا قیام ہماری ترجیح ہے اور اس حوالے سے حماس جو بھی معاہدہ کرے گی وہ ہم قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے حالیہ دہشت گردانہ اقدام میں ہماری قومی سلامتی اور خودمختاری کو پامال کیا ہے۔ ہمارے پاس دفاع کا جائز حق ہے اور اس کا غزہ کی جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں، لیکن ہمارا جواب مناسب وقت پر اس طرح دیا جائے گا کہ اس سے ممکنہ جنگ بندی کو نقصان نہ پہنچے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کی ترسیل کے موجودہ چینلز کے بارے میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کی ترسیل کے لیے ہمیشہ براہ راست اور غیر مستقیم چینلز موجود رہے ہیں مگر فریقین کی ترجیح تفصیلات کو خفیہ رکھنا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے