چیئرمین ایف بی آر کو سیکرٹری ریونیو کا چارج بھی دیے جانے کا امکان

2681803-rashidmahmoodlangryalchairmanfbr-1723106322-986-640x480.jpg

2681803-rashidmahmoodlangryalchairmanfbr-1723106322-986-640x480.jpg

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکرٹری ریونیو کا چارج بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو سیکرٹری ریونیو کی ذمے داریاں دینے کے لیے الگ سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں سابق چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کے پاس بھی ریونیو کا چارج تھا۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے راشد لنگڑیال کے بطورچیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے معاملے میں ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی دورحکومت کےبعدپہلی بارچیئرمین ایف بی آرکی باہرسے تعیناتی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے