پیرس اولمپکس: صنفی امتیازی کے باوجود ایمان خلیف نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

ezgif-1-98741ccde7.webp

پیرس اولمپکس کی ابتدا سے صنفی امتیازی کا سامنا کرنے والی الجزائر باکسر ایمان خلیف نے بڑی حاصل کرلی ہے۔

ایمان خلیف نے پیرس اولمپکس میں خواتین باکسنگ ویلٹر ویٹ کیٹگری کے سیمی فائنل مقابلے میں تھائی لینڈ کی جانجیئم سوانافینگ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

دونوں باکسرز نے مقابلے کے بعد احترام کی علامت کے طور پر ایک دوسرے کے دستانے چھوئے اور جب خلیف کو فاتح قرار دیا گیا تو وہاں موجود شائقین کی جانب سے گونج اٹھی۔

اپنی جیت کے بعد ایمان خلیف کا کہنا تھا کہ وہ امتیازی سلوک اور جنس پر الزام تراشیوں کے جواب میں کچھ کہنا نہیں چاہتیں۔

ادھر سوانا فینگ نے کہا میں نے اس تنازعہ کو قریب سے نہیں دیکھا لیکن اتنا معلوم ہے کہ ایمان خلیف ایک خاتون ہونے کے ساتھ ایک مضبوط فائٹر ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی باکسنگ ایسوسی ایشن نے ایمان خلیف اور لن یو تنگ کو نئی دہلی میں 2023 میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ کے لیے جنسی کروموسوم ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر نااہل قرار دیا تھا۔

مگر اب جمعہ کو خواتین باکسنگ ویلٹر ویٹ کیٹگری ایونٹ کے فائنل میں ایمان خلیف کا مقابلہ چین کی لن یو تنگ سے ہی ہوگا۔

اس کے علاوہ تھائی باکسر جانجیئم سوانافینگ فیدر ویٹ کیٹیگری میں بھی سیمی فائنل میں پہنچی ہیں جہاں ان کا مقابلہ بدھ کو ترکیہ کی اسرا یلدیز سے ہوگا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے