ایران ، صیہونی حکومت کو یقینی جواب دے گا، علی باقری

171323234.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے تہران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندہ دفتر میں جاکر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور حماس کے ایران میں نمائندے خالد قدومی سے بات چیت کی۔

اس ملاقات میں علی باقری نے شہید ہنیہ کی کوششوں اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے فلسطین کے بہادر اور مزاحمتی عوام اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو تعزیت پیش کی۔

باقری نے تاکید کی: اگرچہ جناب ہنیہ کی شہادت مزاحمت کے لیے ایک نقصان ہے، لیکن اس سے فلسطین اور خطے میں مزاحمتی محاذ کو تقویت ملی اور تمام عالم اسلام نے اس مجرمانہ قتل کی مذمت کی، اور اس شہادت اور شہید ہنیہ کے پاکیزہ خون سے ایران و فلسطین کے تعلقات میں مزید استحکام آيا ہے۔

باقری نے کہا : صیہونیوں نے فلسطینی قوم کو تباہ کرنے کے لیے دس ماہ تک ایک چھوٹے سے علاقے میں جدید ترین فوجی سازوسامان کا استعمال کیا لیکن وہ ناکام رہے اور صرف عام شہریوں کو ہی شہید کیا اور شہری مقامات کو بے دردی سے تباہ کیا۔ لیکن خدا پر بھروسہ اور فلسطینی عوام کی مزاحمت سے ، مزاحمت اور اس کی طاقت کے نئے باب کھل گئے اور دوسری طرف صیہونی کی ذلت زيادہ واضح ہو گئی۔

علی باقری نے کہا : جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام کا قطعی اور موثر جواب دے گا۔

تہران میں حماس تحریک کے نمائندے خالد قدومی نے تہران میں شہید ہنیہ کی شاندار تشییع جنازہ کا ذکر کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی، صدر مملکت، حکومت اور ایران کے عوام کے موقف اور حمایت اور اظہار ہمدردی کی تعریف کی۔

انہوں نے زور دیا : شہید ہنیہ اور شہدائے مزاحمت اور ملت فلسطین کا خون مزاحمت کو تقویت دے گا اور صیہونی حکومت کے ظلم کی جڑوں کو خشک کر دے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے