غرب اردن میں حماس کے 9 مجاہد شہید

171315213.jpg

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں واقع طولکرم پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اپنے 9 مجاہدوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

تحریک حماس نے بتایا ہے کہ طولکرم پر صہیونی فوج کے حملوں میں ایک کمانڈر سمیت اس تحریک کے 9 مجاہد شہید ہو گئے ہیں۔

حماس نے بتایا ہے کہ اس کے کئ مجاہدوں کی گاڑیوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا گيا جبکہ باقی جھڑپوں میں شہید ہوئے۔

ایک بیان میں تحریک حماس نے زور دیا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیاں اور بزدلانہ قتل کی وارداتوں سے فلسطینی قوم کا عزم و ارادہ کمزور نہيں ہوا ہے اور اس سے غرب اردن میں مزاحمت کی تیزی سے بڑھتی شدت کو روکا نہیں جا سکتا بلکہ اس سے آگ میں گھی کی طرح شعلے بھڑکيں گے اور فلسطین سے غاصبوں کو پوری طرح سے باہر نکالنے تک مزاحمت جاری رہے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے