پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی تمام گروپ ٹیموں کو شکست

street.jpg

اوسلو: پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ 2024 کے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دے دی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے اوسٹیسی کلب کو 3-1 سے شکست دی جب کہ اوسٹیسی فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سے اوسٹیسی کلب کے خلاف گول کرکے میچ برابر کردیا گیا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ کا تیسرا اور آخری میچ جیت کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کیاہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے