پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کے صدر کو مبارکباد دی

171307676.jpg

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری پر مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو عہدے کے آغاز پر پاکستان کی قوم اور پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایاز صادق نے تاکید کی: اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی جڑیں تاریخ، ثقافت، تہذیب اور ہمسائیگی میں پیوست ہیں اور پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایران کے نئے صدر کے لیے مزید کامیابی اور عزت کی دعا کی اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نئے دور میں ہمارے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ایک وفد کی سربراہی میں تہران کا دورہ کیا اور ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی صدر ایران کی تقریب حلف برداری کے بعد ایک بیان جاری کیا اور کہا: پاکستانی وفد کے سربراہ نے نئی حکومت کو کامیابی کے ساتھ اقتدار کی منتقلی پر ایرانی قوم کو مبارک باد دی اور اسی طرح پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ایران کی نئی حکومت کی حمایت اور یکجہتی نیز دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات میں فروغ کے لئے اسلام آباد کی احساس ذمہ داری کا اعلان کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے