مقبوضہ جولان کے ساکنین نے انتقام کے نام پر ہر قسم کی خونریزی کو مسترد کردیا ہے

171305177.jpg

صیہونی حکومت کے زیر قبضہ اس علاقے کے لوگوں نے مجدل شمس کے نام پر ہر قسم کی اشتعال انگیز کوشش اور اقدام کی مخالفت کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان کے علاقے مجدل کے لوگوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی عرب، اسلامی اور توحیدی تعلیمات کی بنیاد پر اپنے بچوں کے انتقام کے نام پرحتی ایک قطرہ خون بھی بہائے جانے کے مخالف ہیں۔

مقبوضہ جولان کے لوگوں نے کہا ہے کہ جولان کے لوگوں سے ہٹ کر جو بھی بات کی جائے وہ یہاں کے لوگوں کا موقف نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سنیچر کی شام مقبوضہ جولان کے علاقے مجدل شمس پر ایک میزائل گرا جس سے بارہ افراد مارے گئے اور کچھ لوگ زخمی ہوگئے۔

اس حملے کے بعد صیہونی میڈیا اور حکام نے حزب اللہ لبنان پر اس حملے کا الزام لگایا جس کو حزب اللہ نے مسترد کردیا ۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ مجدل شمس پر حملے سے اس کا کوئي تعلق نہیں ہے۔

بعض میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ جولان کے علاقے مجدل شمس کاحادثہ، صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس میزائل کا نتیجہ ہے جو ایک فٹبال گراؤنڈ پر جاکر گرا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے بھی اتوار کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ مجدل شمس پر خود صیہونی حکومت نے حملہ کیا ہے تاکہ اس کو بہانہ بناکر اپنی جارحیت علاقے میں پھیلاسکے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے