رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق

171302312.jpg

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک بیان کے ذریعے انتخابات میں عوامی ووٹوں سے منتخب ہونے والے مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کردیا۔

سیاسی نامہ نگار کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی 13 ویں کابینہ اور منتخب صدر کی باضابطہ توثیق کی تقریب آج بروز اتوار 28 جولائی 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حسینیہ امام خمینی (رح) میں حکومتی عہدیداروں اور اعلی حکام کی موجودگی میں رہبر انقلاب کے دفتر کے سربراہ نے آئین کے آرٹیکل 110 کے پیراگراف 9 کی بنیاد پر صدر کے انتخاب کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق

 

رہبر معظم انقلاب کے حکم کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم والحمدلله رب العالمین و صلی الله علی محمد و آله الطاهرین سیما بقیةالله فی العالمین

خداوند علیم و حکیم کا شکر کہ اس نے ایک بار پھر ایران اسلامی کو سرفراز اور عظیم ایرانی قوم کے چہرے کو درخشاں بنا دیا۔ صدارتی الیکشن کا مستقبل ساز امتحان عوام اور حکام کے عزم و حوصلے سے سخت حالات میں سکون و اطمینان کے ساتھ انجام پایا اور قوم کی منتخب شخصیت ایک عظیم ذمہ داری کو نبھانے کے لیے حاصل ہو گئی۔

مرحوم شہید صدر کے نامکمل دورۂ صدارت کے بعد 14واں صدارتی الیکشن، ایرانی قوم کے پرافتخار کارناموں میں سے ایک، پائيدار اسلامی نظام کے استحکام کی ایک علامت اور ملک کے سیاسی ماحول کی معقولیت اور متانت کا عکاس ہے۔ دنیا کے بعض خطوں میں اسی طرح کے امتحانات میں کچھ ناخوشگوار واقعات پر نظر ڈالنے سے ایران اور ایرانیوں کی برتری ظاہر ہوتی ہے۔

میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس پر افتخار کارنامے کو رقم کرنے میں کردار ادا کیا، عظیم قوم کی پیروی میں دانشمند، دیانتدار، مقبول اور علمی شخصیت جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کرتا ہوں اور انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کی صدارت کے لیے منصوب کرتا ہوں۔ ان کی کامیابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ یاد دہانی کراتا ہوں کہ ان کے لیے عوامی مینڈیٹ اور میری ثوثیق اس وقت تک جاری رہے گي جب تک اسلام اور انقلاب کے سیدھے راستے پر چلتے رہنے میں ان کی مستقل پالیسی برقرار رہے گی۔

والسلام علی عباد اللہ الصالحین

سید علی خامنہ ای

7 مرداد 1403 ہجری شمسی

28 جولائی 2024

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے