ایران کی وزارت خارجہ میں برطانوی سفیر کی طلبی

171297822.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک ایرانی شہری کو امریکہ کے حوالے کئے جانے کے بعد تہران میں برطانوی سفیر سائمن شیرکلف کو طلب کر لیا۔

برطانوی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی کے بعد ایک ایرانی شہری کی غیر قانونی حراست اور اسے امریکہ کے حوالے کئے جانے کے خلاف ایران کے سخت احتجاج سے برطانوی سفیر کو آگاہ کیا گیا۔

اس ایرانی شہری کی غیر قانونی گرفتاری کا علم ہونے کے بعد وزارت خارجہ نے تہران اور لندن میں سفارتی ذرائع سے اس کی رہائی کی کوشش شروع کر دی ہے جو اب تک جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے