چیئرمین پی ٹی آئی بیریسٹر گوہر خان اور ترجمان رؤف حسن گرفتار
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔
جی ٹی وی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے سیکرٹریٹ کو گھیر لیا جہاں سے چیئرمین پی ٹی آئی بیریسٹر گوہر خان اور پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کو گرفتار کرلیا ہے۔
رؤف حسن کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا پہلا مئوقف سامنے آگیا جس میں شبلی فراز نے جی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سارا ریکارڈ اٹھا کر لے گئے جو ہم نے الیکشن کمیشن میں جمع کرانا تھا، حکومت میں بیٹھے ہوئے فاشسٹ طریقے سے راستہ روکنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیریسٹر گوہر خان اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ گرفتاری کی فوٹیجز بنانے پر صحافی کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کس کیس میں کی گئی، پولیس کا مؤقف سامنے نہ آسکا۔