صیہونی دشمن کے اہم اہداف پر حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، یمن

171239223-1.jpg

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ہفتے کی رات ایک بیان میں خبردار کیا کہ یمن صیہونیوں کے اہم اہداف پر حملہ کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے الحدیدہ میں بجلی گھر اور آئل ڈپو جیسے شہری اہداف پر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے یافہ (تل ابیب) کے مقبوضہ علاقے کو غیر محفوظ علاقہ قرار دے دیا۔

بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج اور عوام، غزہ میں صیہونی دراندازی روکنے اور محاصرہ ختم ہو جانے تک لیڈر شپ کی رہنمائی میں دشمن کے ساتھ ایک طویل جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے