خلیج عدن میں ایک اور بحری جہاز پر یمنی فوج کا حملہ

171193993-1.jpg

یمن کی مسلح افواج نے خلیج عدن میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ خلیج عدن میں ایک دشمن بحری جہاز پر ڈرون طیارے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی میزائلوں اور ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کا نام "لوبیویا”( Lobovia ) بتایا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس دشمن بحری جہاز کو مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع میں یمن کی بحریہ، اور میزائل نیز ڈرون یونٹ کے ایک مشترکہ آپریشن میں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بحری جہاز مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے پر پابندی کی خلاف ورزی کے جرم پر ہمارے حملے کا نشانہ بنا ہے ۔

یحیی سریع نے اسی کے ساتھ ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی حکومت کےوحشیانہ حملے اور اس کا محاصرہ جاری رہے گا، صیہونی اہداف اور مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے بحری جہازوں پر ہمارے حملے بھی جاری رہیں گے۔

یمن کی مسلح افواج نے خلیج عدن میں مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے اس بحری جہاز پر ایسی حالت میں بلسٹک میزائلوں اور ڈرون سے حملہ کیا ہے کہ آج صبح یمن نے تل ابیب میں ایک اہم صیہونی مرکز پر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔

یحیی سریع نے جمعے کی صبح اعلان کیا تھا کہ اب تل ابیب (یافا) ہماری زد پر اور ہمارا اصلی ہدف ہے۔

انھوں نے بتایا کہ تل ابیب پر یہ کامیاب حملہ ایک ایسے جدید ڈرون سے کیا گیا جو رڈار سے بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے بھی تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر یمن کے ڈرون حملے کی تصدیق کردی ہے ۔

میڈیا ذرائع نے تل ابیب پر یمن کے ڈرون حملے میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے