صیہونی حکومت پر وسیع سائبر حملہ

171284342.jpg

صیہونی حکومت کی بنیادی تنصیبات پر وسیع سائبر حملہ ہوا ہے

اس رپورٹ کے مطابق بعض میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سروسزکی سائٹیں ان ادروں کی دسترسی سے باہر ہوگئی ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے حساس مراکز اور تنصیبات پر یہ سائبر حملہ تل ابیب پر یمن کی مسلح افواج کے کامیاب ڈرون حملے کے چند ہی گھنٹے بعد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے کی صبح ایک ڈرون طیارے نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے قریب ایک عمارت پر حملہ کیا ہے۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایک بڑا ڈرون طیارہ سمندر کی طرف سے نیچی ڑان کے ساتھ تل ابیب میں داخل ہوا اور ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔

صیہونی میڈیا نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ یہ بڑا ڈرون طیارہ پتہ نہیں کس طرح تمام دفاعی اور سیکورٹی دیواروں کو توڑتا ہوا تل ابیب کے اندر داخل ہوکر عمارت پر حملہ آور ہوا۔

میڈیا ذرائع نے تل ابیب پر یمن کے اس ڈرون حملے میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے