دنیا بھر میں آئی ٹی سسٹم بیٹھ جانے سے کاروباری معاملات متاثر، پروازیں بھی منسوخ

Airport-1.jpg

عالمی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی بندش سے افراتفری مچ گئی، سیکٹروں ایئرلائنز، بینک، میڈیا کمپنیز سمیت حکومتی اداروں نے کام چھوڑ دیے۔

ٹیکنالوجی کی بڑے پیمانے پر بندش نے متعدد ممالک میں کاروبار اور اداروں کو متاثر کیا ہے جس سے ایئر لائنز، سرکاری خدمات، بینکوں، سپر مارکیٹوں، ٹیلی کام اور میڈیا اداروں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

اس بندش کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی لیکن یہ مسئلہ مائیکروسافٹ بیان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ 365 ایپس اور خدمات تک رسائی کو متاثر کرنے والے مسئلے کو حل کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس رکاوٹ کی وجہ سائبر سکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک ہے جس کا سافٹ ویئر دنیا بھر کی صنعتوں کی جانب سے ہیکرز اور بیرونی خلاف ورزیوں سے تحفظ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

آئی ٹی بندش کے نتیجے میں مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم چلانے والی مشینوں کے کریش ظاہر ہوئے، کراؤڈ اسٹرائیک نے ایک ریکارڈ شدہ فون پیغام میں کہا کہ وہ مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے کریش ہونے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکا کی بڑی ایئرلائنز ڈیلٹا، یونائیٹڈ اور امریکن ایئرلائنز کو کمیونیکیشن کے مسئلے کا سامنا ہوا۔

آسٹریلیا کے سڈنی ائرپورٹ پر فلائٹ انفارمیشن اسکرینیں خالی ہو گئیں اور سپر مارکیٹ چین وول ورتھس اور کولز میں سیلف سروس چیک آؤٹ میں غلطی کے پیغامات دکھائے گئے۔

برطانیہ، جرمنی، ملائیشیا اور فلپائن کے ائرپورٹس پر بھی خدمات میں خلل پڑا ہے۔

ہانگ کانگ ایئر پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بندش سے متاثر ہونے والی ایئرلائنز نے مینوئل چیک ان کا رخ کیا ہے اور فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے