الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے اجلاس میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور ٹارگٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے کام کرتا رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ فیصلے کے کسی پوائنٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے تو نشاندہی کریں، رکاوٹ ہے تو نشاندہی کریں تاکہ مزید رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔