ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی وکلا کا احتجاج

2669826-karachilawerprotest-1721296519-787-640x480.jpg

کراچی: سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تجویز کے خلاف سٹی کورٹ میں وکلا نے احتجاج کیا۔

ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر انصاف لائر فورم کے وکلا نے احتجاج کیا۔ بیرسٹر فیاض سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈہاک ججز کے خلاف پاکستان بار کونسل کو پٹیشن دائر کرنی چاہیے، ایڈہاک ججز کی تجویز کے محرکات سیاسی ہیں، الجہاد ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے ججز کی تقرری کا طریقہ کار طے کردیا ہے۔

وکلا رہنما کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کے بجائے ہائی کورٹ سے ججز کو مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جائے، ایڈہاک ججز کی تعیناتی انصاف کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے