شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی کے عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
راولپنڈی کی سول عدالت کے جج ڈاکٹر ممتاز بنجرا نے رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 30 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹر وے کے قریب فارم پر بغیر منظوری کے تعمیرات کا الزام ہے جس پر ان کیخلاف تھانہ نصیر آباد نے 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ آج سماعت کے موقع پر شیر افضل مروت کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے ان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔