آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات، اسٹاک مارکیٹ نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

psx-2-2.jpg

پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیے جانے کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1451 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 395 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بجٹ میں کیپیٹل مارکیٹس پر کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے جانے کے بعد سے جاری اس رجحان کو ہفتے کے آخر میں اس وقت تقویت ملی جب آئی ایم ایف نے جمعے کی رات پاکستان کے لیے 37 ماہ کے 7 ارب ڈالر کے نئے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کیا۔

مارکیٹ کی توقعات کے عین مطابق یہ اعلان اس لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کی مدد کے لیے ایک اور مدد فراہم کرتا ہے جسے اس سے قبل گزشتہ سال ہی 3 ارب ڈالر کا قرض ملا تھا۔

معیشت کی مشکلات کے باوجود، کے ایس ای 100 کمپنیوں نے متاثر کن منافع کا اعلان کیا اور بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران ریکارڈ اضافے کے باوجود حصص کی قیمتیں اب بھی اپنی اصل صلاحیت سے کم ٹریڈ کر رہی ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے