عمران خان تین شرائط پر حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار

imran-3-2.jpg

سابق وزیراعظم اورو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے اپنی تین شرائط رکھ دی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں حکومت سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں مگر ہماری 3 شرائط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی شرط میرے کیسز ختم کریں، دوسری شرط ہمارے لوگوں کو رہا کریں اور تیسری شرط ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، اس بنا پر ہی حکومت سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ سے دو بار مذاکرات کیے، پارٹی نے اس وقت اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی تھی۔

میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں بتایا گیا بڑے صاحب نے عام انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 8 فروری 2024 کا ڈاکہ نہیں بھولا جاسکتا، اس کے خلاف میں بھوک ہڑتال کروں گا اور اسے عالمی سطح پر بھی اجاگر کیا جائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے