مخصوص نشستیں کیس؛ سپریم کورٹ کے باہر بھاری نفری و قیدی وینز پہنچا دی گئیں
اسلام آباد: سپریم کورٹ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گی، اس تناظر میں عدالت کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، بھاری نفری تعینات کرکے قیدی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ آج بارہ بجے سنائے گا۔ اس سلسلے میں آج جمعہ کے روز عدالت عظمیٰ کے اندر اور باہر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور ریڈزون کو جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔