کیا حکومت نے محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ بندش کا فیصلہ کرلیا؟

internet.jpg

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ایک بیان میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کا مشورہ دیا ہے، جب کہ یہ بھی واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ کی معطلی کے حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی صوبائی حکومت کی درخواست قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی مسترد کی گئی ہے۔

دریں اثنا، پاکستان میں حکومت نے پہلے ہی عاشورہ کے موقع پر لگا تار دو سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات 9 اور 10 محرم کو ہوں گی۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی 6 جولائی کو اپنے اجلاس کے بعد محرم الحرام کا چاند دیکھنے کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ صوبائی حکومتوں نے ماہ مقدس کے دوران مخصوص مدت کے لیے 6 سوشل میڈیا ایپلی کیشنز معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔

اگر چاند 6 جولائی کی شام کو نظر آتا ہے تو یکم محرم 7 جولائی کو پڑے گا۔ اس کے نتیجے میں عاشورہ اور سرکاری تعطیلات 15 اور 16 جولائی کو پیر اور منگل کی مناسبت سے منائی جائیں گی۔

اگر نئے اسلامی سال کا آغاز 8 جولائی کو ہوتا ہے تو عاشورہ 16 اور 17 جولائی کو منایا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل ہوگی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے