سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی

SCC.jpg

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ پی ٹی آئی سال کا وقت لینے کے باوجود انٹراپارٹی انتخابات نہیں کرواسکی۔

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل کورٹ آج صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے فارم 66 سمیت دستاویز سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے قانون کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات نہیں کرائے،آزاد امیدواروں کے پارٹی سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ جمع کرایا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ جس کے کاغذات نامزدگی کیساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں اس کا کیا ہوگا جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر والے آزاد امیدوار تصور ہوں گے، کوشش کروں گا آدھے گھنٹے میں اپنے دلائل مکمل کر لوں، پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹ پر بیرسٹر گوہر کے بطور چیئرمین دستخط ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے