صیہونی چھاونی پر حزب اللہ کا ایک اور حملہ
لبنان کی حزب اللہ مزاحمتی تحریک نے جمعہ کے روز صیہونی فوج کے ایک اڈے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں آج صبح ساڑھے نو بجے "برکہ ریشا” اڈے میں صیہونی حکومت کے جاسوسی آلات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گيا۔
اس بیان میں بتایا گيا ہے گیا ہے کہ اس صہیونی اڈے کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے بھی لبنان کی سرحد کے قریب اصبع الجلیل کے مقبوضہ علاقے میں سائرن کی آواز کے بارے میں رپورٹ دی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، حزب اللہ لبنان نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین کے محاذ پر صیہونی فوج کے ایک بڑے حصے کو مصروف رکھنے اور غزہ میں مزاحمتی تنظیمومں پر دباؤ کم کرنے کے لیے، صیہونی اہداف کے خلاف کارروائيوں کا آغاز کر دیا تھا۔
شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے اس علاقے میں صہیونی آباد کاروں کی ایک بڑی تعداد اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئ اور صہیونی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اس علاقے کے باقی ماندہ باشندوں میں سے زیادہ تر ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔