عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد، 7،7 سال قید کی سزا برقرار

2588350-bushrabibiimrankhan-1704791908-780-640x480.jpg

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی ہے جبکہ کیس کی مرکزی اپیلیں تاحال زیر سماعت ہیں۔نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔بعد ازاں عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق دونوں ملزمان کے پاس سزا معطلی کا کوئی جواز موجود نہیں، بشریٰ بی بی کا خاتون ہونا سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کا جواز نہیں، عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔اس میں بتایاگیا ہے کہ سزا معطلی یا ضمانت پر رہائی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران مقدمے کے میرٹس پر بات نہیں کی جا سکتی، دونوں ملزمان کو دی گئی سزا نہ تو قلیل مدتی ہے، نہ ہی وہ سزا کا زیادہ حصہ بھگت چکے ہیں۔فصلے میں عدالت کا پاکستان کریمنل لا جرنل میں موجود محمد ریاض بنام سرکار کیس کا حوالہ دیا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے