امریکی طیارہ بردار بحری جہاز سمیت 2 جہازوں پر یمنی فوج کا حملہ

171229716.jpg

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے آج بروز ہفتہ بتایا ہے کہ بحیرہ احمر اور مکران میں امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار بحری جہاز اور ٹرانس ورلڈ نیویگیٹر نامی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے ایک شاندار کارروائی میں بحیرہ مکران میں ٹرانس ورلڈ نیویگیٹر نامی جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اس کے علاوہ یمنی میزائل یونٹ نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو بھی بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

بریگیڈیئر جنرل یجی سریع نے واضح کیا کہ ان دو فوجی کارروائیوں میں اہداف کو براہ راست اور کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور خدا کی مدد سے فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک صیہونی جارحیت اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی کہ اپنے ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں ہم بحیرہ احمر اور مکران میں دشمن کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے سے بلکل بھی دریغ نہیں کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے