سندھ میں ہیومن مِلک بینک کا منصوبہ روک دیا گیا

369339_8222788_updates.jpg

کراچی: سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ نے ہیومن مِلک بینک کا منصوبہ روک دیا۔ترجمان سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے مطابق اس حوالے سے دارالعلوم کراچی اور اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی حاصل کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ ادارےکا بنیاری مقصد بچوں کی صحت اور فلاح و بہبود ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے 34 ہفتے یا کم مدت کے ہوتے ہیں، ان کا وزن کم ہوتا ہے، ان بچوں کی ماؤں میں سے اکثر ماؤں کا دودھ اتنا نہیں ہوتا کہ بچوں کی غذائیت کوپورا کرسکے۔ترجمان نے کہا کہ ان بچوں کو ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی اور دودھ دینے سے انفیکشنز کا سامنا رہتا ہے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہیومن ملک بینک کا قیام عمل میں لایا گیا۔ترجمان کے مطابق یہ سروس مفت فراہم کی جاتی ہے تاکہ خرید و فروخت کا کوئی تصور نہ ہو۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مسلم بچوں کو صرف مسلم ماؤں کا دودھ دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے