کوئی بھی ملک خطے میں ایران کو نظر انداز نہیں کر سکتا، مخبر

171225360.jpg

ایران کے قائم مقام صدر نے کہا ہے آج خطے میں کوئی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔

جمعرات کو، انزلی فری زون میں رشت – کیسپین ریلوے پروجیکٹ کی آپریشنل تقریب کے دوران، محمد مخبر نے کہا کہ ماضی میں بہت سے دعوے کیے گئے تھے کہ وہ دنیا کے ساتھ بات چیت، سفارت کاری اور روابط میں اچھے ہیں، لیکن آخر کار ان کی محنت کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک سے بھی تعلقات نہیں رہے۔

انہوں نے شہید صدر رئیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدررئیسی ہمسایوں کیساتھ دوستانہ روابط کے قیام اور خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مسائل کو جدید انداز سے حل کرنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کی خواہش تھی کہ وہ شنگھائی معاہدہ اور برکس جیسی تنظیموں کے رکن بنیں اور یوریشیا کا حصہ ہوں، انکے مقابلے میں ایران آج ان سب پلیٹ فارمز کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور آج ہم جس ملک کو بھی مسائل اور دیگر معاملات کے حل کے لئے پیغام بھیجتے ہیں وہ 24 گھنٹے کے اندر ہم سے رابطہ اور فالو اپ کرتے ہیں۔

قائم مقام صدر نے تاکید کی کہ آج دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران ایک ایسے مقام پر ہے جس نے بین الاقوامی مساوات کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور دنیا میں کسی ایک شخص کے پاس ملکوں کی تقدیر کا تعین کرنے کی طاقت یا اختیار نہی رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے مطابق شہید اللہ رئیسی نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے اورلطف الہی کی روشنی میں اس راستے کی پیروی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے