حزب اللہ کے ڈرون طیارے "ھدھد” نے دیا اسرائیل کو زبردست دھچکہ
حزب اللہ کے میڈیا ونگ نے پہلے حیفہ کی بندرگاہ میں صیہونی حکومت کے اہم اور حساس تنصیبات کی 42 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی اور پھر 9 منٹ کی ایک طویل ویڈیو جاری کرکے صہیونی حکومت ہوش اڑا دیئے۔
یہ تمام تصاویر حزب اللہ کے ڈرون نے ریکارڈ کی ہیں اور صیہونی حکومت کے فضائی دفاع کا نظام نہ اس کی شناخت اور اسے مارگرانے میں ناکام رہا۔
حزب اللہ لبنان نے مذکورہ ڈورن طیارے کا نام ھدھد نامی پرندے کے نام پر رکھا ہے
ھدھد دشوار ترین موسم میں تیزی کے ساتھ پرواز کرنے، خود کو دشمن کی نظروں سے چھپانے اور پوری ہشیاری کے ساتھ اپنا دفاع کی کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
حزب کے ڈرون طیارے میں یہ تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں اسی لیے اسے ھدھد کے نام سے موسوم کیا گیا ہے