روس اور چین کا نفوذ سعودی امریکی ” پیٹرو ڈالر ” معاہدہ ختم

123937196_455da589-b320-4e01-9415-739c2d879023.jpg

سعودی عرب کا امریکہ کے ساتھ پیٹرو ڈالر کا 50 سال پرانا معاہدہ ختم ہو گیا ہے،سعودی عرب اب صرف امریکی ڈالر کی بجائے چینی RMB، یورو، ین اور یوآن سمیت متعدد کرنسیوں میں تیل فروخت کرے گا۔نمائندہ بصیر میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور روس کے ساتھ سعودی عرب کی قربت مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ اب سعودی مارکٹ میں امریکہ کی خودمختاری کم ہو رہی ہے۔ سعودی عرب اپنے کاروبار کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے روس، چین اور جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے سعودی حکومت نے امریکہ کو ایک بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ اپنے 50 سالہ پیٹرو ڈالر کے معاہدے میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی میعاد 9 جون کو ختم ہو گئی تھی۔

اس قدم کو دنیا بھر میں کاروبار کے لیے امریکی ڈالر کے بجائے دوسری کرنسیوں کو استعمال کرنے کی ترغیب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کا اثر براہ راست امریکہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ معاہدہ پوری دنیا میں امریکہ کے معاشی غلبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ لیکن اس کے دوبارہ بحال ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے