مکران: لاپتا طالب علم کی بازیابی کیلئے مظاہرین نے کوئٹہ تربت شاہراہ بلاک کردی

1211434558e97d7.jpg

لاپتا طالب علم کے اہل خانہ نے رشتہ داروں اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ مل کر احتجاجاً نیشنل ہائی وے بلاک کر دی جس سے منگل کو مکران کے علاقے کیچ میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق لاپتا طالب علم کے اہل خانہ نے بتایا کہ فاروق بلوچ سمیت 5 طالب علم 28 مئی کو کوئٹہ کے ایک علاقے سے لاپتا ہوئے، جہاں وہ زیر تعلیم تھے۔انہوں نے کہا کہ دیگر 4 طلبہ گھر واپس آچکے ہیں لیکن فاروق بلوچ تاحال لاپتا ہیں، اور ان کے اہل خانہ ان کے ٹھکانے سے لاعلم ہیں۔

طالب علم کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے فاروق بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کیچ کے علاقے تاجبان میں کوئٹہ تربت قومی شاہراہ بلاک کر دی۔لاپتا طالب علم کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے جو گزشتہ 14 دن سے لاپتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک ان کا بیٹا نہیں مل جاتا، ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے