پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسے اسلام آباد کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

171193137.jpg

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ارکان کے 182 ووٹ حاصل کرکے دو سال کی مدت کے لئے سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت حاصل کرلی۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسے اسلام آباد کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق، جنگ کی روک تھام، امن کی ترویج، عالمی خوشحالی و احترام اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے لائحہ عمل کے مطابق، اسلام آباد بین الاقوامی امن اور استحکام کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان اس سے قبل 7 بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت حاصل کر چکا ہے۔

آخری بار سن 2012 میں اسے اقوام متحدہ کے اس اہم ادارے کی رکنیت دی گئی تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے