روسی صدر ایک بدتمیز شخص اور آمر حکمراں ہیں؛ جوبائیڈن
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ان سے گزشتہ 40 سال سے واقف ہوں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پوٹن 4 دہائیوں سے پریشانی کا باعث ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب کو بدتمیز اور آمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حکومت کو قائم رکھنے کے لیے ملک کو طویل جنگ میں جھونکے رکھے رکھتے ہیں۔
جب ان سے یوکرین کی جانب سے روس میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال ہونے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ روس یا اس کی حکومت کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے الفاظ صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ صدر پوٹن بدتمیزی کا جواب نہیں دیتے ہیں۔