حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر برسی کے پروگرام میں شرکت کے لئے عاشقان روح اللہ کا جم غفیر

171187729.jpg

حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر برسی کا پروگرام شروع ہوگیا جس میں بہت بڑی تعداد میں عاشقان روح اللہ شریک ہیں۔آج پیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی، رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ مزار اقدس عاشقان روح اللہ سے مملو ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق لاکھوں عاشقان روح اللہ صبح سویرے سے ہی آپ کے مزار اقدس میں برسی کے پروگرام میں شرکت اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا خطاب سننے کے لئے جمع ہوگئے تھے۔تھوڑی قبل بعد رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب شروع ہوگیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر آپ کی برسی کی مناسبت سے گزشتہ رات سے ہی مختلف پروگرام شروع ہوگئے تھے اور بہت بڑی تعداد میں عاشقان روح اللہ نے اتوار کی رات آپ کے مزار اقدس میں گزاری ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں صدر محمد مخبر نے گزشتہ رات نماز مغربین کےبعد برسی کے پروگرام سے خطاب کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے