وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر وفاق سے جواب طلب
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز کو کالی بھیڑیں کہنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس وحید خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی یہی سوال اٹھایا تھا۔