ایران اور سوڈان میں دونوں ممالک کے سفارتخانوں کی بحالی کی رفتار تیز ہوگی

171168088.jpg

سوڈان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران اور خرطوم نے سفارتخانوں کی بحالی کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

سوڈان کے وزیر خارجہ حسین عوض نے دورہ تہران اور شہید صدر رئیسی اور ڈاکٹر امیرعبداللہیان کی تعزیتی مجلس میں شرکت کے بعد ایران کے عبوری وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے ہیلی کاپٹر سانحے میں صدر، وزیر خارجہ اور دیگر برجستہ شخصیتوں کی شہادت کی تعزیت پیش کی اور اسے ایک بڑا افسوسناک سانحہ قرار دیا۔

اس موقع پر ایران اور سوڈان کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں فروغ لانے پر زور دیا اور اس سلسلے میں سفارتخانوں کی سرگرمیاں جلد از جلد بحال کرنے پر اتفاق کیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ستمبر کو تہران اور خرطوم نے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں ممالک نے علاقے میں قیام امن اور استحکام کو یقینی بنانے پر مبنی تعاون پر بھی زور دیا

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے