سرگودھا میں توہینِ مذہب کے الزام پر ایک شخص پر تشدد

1353817_7236785_sa_updates.jpg

سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں توہینِ مذہب کا الزام لگا کر مشتعل افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص پر تشدد کیا ہے۔مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے، اس دوران پولیس اور سادہ لباس اہلکار زخمی شخص کو ایمبولینس میں لے گئے۔مشتعل افراد نے گھر میں بنے جوتوں کے کارخانے کو آگ لگادی اور بجلی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔

ڈی پی او خوشاب، آر پی او، امن کمیٹی کے اراکین اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔آر پی او شارق کمال صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعےکی تفتیش کی جارہی ہے، امن و امان خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔شارق کمال صدیقی نے بتایا ہے کہ پولیس نے زخمیوں کو بحفاظت اسپتال منتقل کردیا ہے، مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا تاہم پولیس نے ہجوم کو منتشر کردیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے