پاکستان سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے مدار سے نئی تصاویر بھیج دیں

icube-1.jpg

پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی جانب سے چاند کے مدار سے نئی تصاویر موصول ہوئی ہیں۔

اسپارکو حکام کے مطابق 9 ہزار کلو میٹر دور سے لی گئی تصویر میں چاند کی صرف جھلک ہے، البتہ جلد صرف 200 کلو میٹر دور سے چاند کی تصویر لی جائے گی۔

ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کیمرے چاند کی نئی تصویریں لے رہے ہیں جب کہ سیٹلائٹ مشن سے چاند کی پہلی تصویر 10 مئی کو موصول ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتہ میں چاند کی سطح سے نمونے بھی اکھٹے کیے جائیں گے اور آئی کیوب قمر جنوبی قطب سے چاند کی مٹی اور دیگر مواد اکھٹا کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی سیٹلائٹ 3 مئی کو چینی اسپیس لانچ سائٹ سے چاند پر بھیجا گیا تھا جو 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور سیٹلائٹ سے ملنے والی تصاویر تحقیق اور چاند کے مطالعے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے