آئی ایم ایف سے نئے قرض پر مذاکرات، گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری مکمل

gas-2.jpg

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات جاری ہے تو ادھر گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تندور کے لیے گیس ریٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا تاہم حکومت پاکستان نے تندور کا ریٹ نہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی، سیمنٹ کے لیے اگست سے گیس نرخوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اس کے علاوہ بتایا جا رہا ہے کہ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل 100 سو روپے سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے تین پلان دیئے گئے ہیں، مشن سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ مشن اور پاکستانی معاشی ٹیم کی جانب سے مذاکرات میں ریکوریز، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شیئر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے