وزیراعظم شہباز شریف کا تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر ایران کے شہر تہران میں تعزیتی تقریب میں شرکت کی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر قبل ہی ایران کے شہر تہران پہنچے ہیں، وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔
تہران پہنچنے کے بعد وزیراعظم تعزیتی ہال گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر اور رفقا کےجاں بحق ہونے پر ایرانی حکام سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات بھی کریں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے