سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اقتدا میں صدر ایران و رفقا کی نماز جنازہ ادا
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابرہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سمیت دیگر کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایرانی صدر کو کل آبائی شہر مشہد میں امام علی رضا کے روضہ کے احاطہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نمازِ جنازہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے پڑھائی۔
نمازجنازہ میں دسیوں ہزار لوگوں نے شرکت کی جن میں متعدد ممالک کے رہنما بھی موجود تھے۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ بھی ابراہیم رئیسی اور دیگر حکام کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئے۔
کے مطابق گزشتہ روز 21 مئی کو ابراہیم رئیسی اور دیگر کی آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ تبریز سے شروع ہوا تھا۔
ہزاروں سوگوار شہری تبریز کی سڑکوں پر موجود تھے جہاں ایرانی حکام نے صدر رئیسی کے حوالے سے تقاریر کیں اور تمام افراد نے اس موقع پر ان کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر ایرانی شہریوں کے ہاتھوں میں صدر رئیسی کی تصاویر تھیں۔
تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں صدر رئیسی سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کے بینرز بھی سڑکوں پر لگائے گئے ہیں۔