صدررئیسی اور دیگر کی تجہیز و تکفین کب اور کہاں ہوں گئیں؛ تفصیلات جاری

2642630-funeralofiranpresident-1716279515-686-640x480.jpg

تہران: ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت 8 افراد کی تجہیز و تدفین اور انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی یادگاری تقریبات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عبوری صدر محمد مخبر نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی جائے گئی۔ نماز جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔

نماز جنازہ اور تدفین کے لیے ملک بھر میں بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ تمام تعلیمی امتحانات اس ہفتے کے آخر تک ملتوی رہیں گے اور نئی تاریخ کا اعلان وزارت تعلیم کرے گی۔

اجتماعی نماز جنازہ بدھ کو تہران میں ہوگی لیکن اس سے قبل منگل کے روز میتیں مشرقی آذربائیجان صوبے سے تبریز شہر میں شہدا اسکوائر سے موصلہ لائی جائیں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے