ایرانی آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم
ایرانی آرمی چیف محمد باقری نے اعلیٰ سطح کمیٹی کو صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف اسٹاف محمد باقری نے اعلیٰ سطح کمیٹی کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس پر اعلیٰ سطح کمیٹی ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کاتعین کرے گی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر "افسوس” کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سکریٹری جنرل ابراہیم رئیسی کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔