امریکی کانگریس سے کوکائن برآمد
ایک امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ پولیس کوکائن کے اس بیگ کےبارے میں تحقیقات کررہی ہے جو امریکی کانگریس سے برآمد ہوا ہےپولیس کا کہنا ہے کہ کوکائن کا یہ بیگ امریکی کانگریس میں ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے کانفرنس ہال کے نزدیک سے برآمد ہوا ہے۔
امریکی کانگریس کے حکام نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس کی ایک راہداری سے ایک زپ دار چھوٹاک بیگ برآمد ہوا جس میں سفید رنگ کا پاؤڈر تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بیگ کانگریس کی دوسری منزل کی راہداری میں ملا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ یاد ر ہے کہ گزشتہ سال بھی انہیں ایام میں امریکا کی خفیہ سروس کے ایک عہدیدار نے وائٹ ہاؤس کے مغربی حصے میں سفید رنگ کا پاؤڈر ملنے کی خبر تھی جس کو تحقیقات کے بعد کوکائن بتایا گیا تھا۔