آج سے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اتوار تک ملک کے مختلف اضالاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور 28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےگا۔مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 31 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور باجوڑ سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔27 ماچ سے 1 اپریل کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش و برفباری متوقع ہے جب کہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
موسم کی صورتحال بتانے والے ادارے کے مطابق اسی دورانیے میں دارالحکومت اسلام آباد، پنڈی، مری، لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 27 سے 29 مارچ کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوگی جب کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ 28 اور 29 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور گرد رہے گا۔