بچوں کی خاطر رفح شہر پر حملہ نہ کریں: ترجمان یونیسیف کی اپیل
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے رفح کو بچوں کا شہر قرار دیتے ہوئے اس شہر پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔یونیسیف کے ترجمان نے جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب میں غزہ کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کی صورتحال کے حوالے سے سخت تشویش لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ” غزہ کے لوگوں کا ڈراؤنا خواب، لگتا ہے کہ ایک خوفناک حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔ یونیسیف کے ترجمان کہا تھا کہ غزہ میں شہید ہونے والے بچوں اور ماؤں کی تعداد اور گھروں اور ہسپتالوں کی تباہی بربادی کے بارے میں ہمارے ہر انتباہ اور چونکا دینے والے اعداد و شمار کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔
جیمزایلڈر نے مزید کہا کہ رفح میں غزہ کا سب سے بڑا باقی ماندہ ہسپتال، یورپی ہسپتال ہے اور عام شہریوں کو بچانے کے حوالے سے ہماری آخری امید ہے۔