جنگ بندی کے لئے مذاکرات، حماس کا وفد قاہرہ جائے گا

4945845.jpg

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کا اعلی سطحی وفد غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے قاہرہ روانہ ہوگا۔تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ بندی کے لئے مذاکرات میں مثبت سوچ اور فکر کے ساتھ شریک ہوں گے۔ مقاومتی تنظیموں کا مشترکہ موقف ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، صہیونی فورسز کے انخلاء اور فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے لئے سنجیدہ غور ہونا چاہئے۔

حماس کے اعلی رہنما نے العربی الجدید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاہرہ حکام نے جنگ بندی کے حوالے سے مثبت راہ حل نکالی ہے جس سے حماس اور اسرائیلی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔ حماس اس تجویز کی حمایت کرتی ہے۔ اس حوالے سے امریکہ سے ضمانت لینا ضروری ہے۔

فلسطینی تنظیم نے کہا ہے کہ قاہرہ جانے والے حماس کے وفد میں تنظیم کے سیاسی دفتر کے اراکین خلیل الحیہ، زاہر جبارین اور محمد نصر شامل ہوں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے