الشفا ہسپتال کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں جاں بحق
غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں جاں بحق ہو گئے ہیں، رہائی پانے والے اُن کے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اُنہیں دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے 10 دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔
اسرائیلی جیل حکام کے مطابق ڈاکٹر عدنان البُرش کی موت 19 اپریل کو ہوئی، اسرائیل نے ابھی تک ڈاکٹر عدنان البُرش کی لاش اُن کے ورثاء کے حوالے نہیں کی